اسلام آباد(آئی ایم ایم)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے سیکرٹری وزارت ریلوے کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات.ملاقات میں پورے ملک خصوصاً بلوچستان کے حوالے سے ریلویز کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. سیکرٹری وزارت ریلویز نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی بریفنگ دی. بلوچستان کے نئے منصوبوں اور پرانے روٹس کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا. ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ہدایت ہے کہ جلد از جلد منصوبوں کو مکمل کیا جائے.ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نی کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے قدرتی وسائل سے نوازا ہے.
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا ہے کہ ان وسائل کی ٹرانسپورٹیشن میں ریلویز کا کلیدی کردار ہے،منرلز زون میں ریل کے نیٹ ورک پر خصوصی توجہ دی جائے،وسطی ایشیا سے ملانے کے لیے بھی ریلویز نیٹ ورک کو مستحکم کرنا لازمی ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی.