مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شہر کے آٹھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے

اسلام آباد(پریس ریلیز) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے، ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف آئی ایٹ مرکز،پی ڈبلیو ڈی، ترلائی سکول سٹاپ،سنگجانی سمیت شہر کے آٹھ مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔آئی ایٹ مرکز میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھونے کی جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے مہنگائی ٹیکس میں اضافے اور زائد بلوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھ رکھے تھے جن پرسود ختم کرو،عوام کا معاشی قتل بند کرو اور آئی ایم ایف کی غلامی نامنظور جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع اسلام آباد انعام الرحمان،مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے مقامی رہنمایاسر عرفات بٹ، تاجر رہنما آئی ایٹ زاہد محمود قریشی، راجہ فیاض گل، چوہدری شفقت وڑائچ ودیگر نے خطاب کیا، صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ ناجائز ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف جلد کل جماعتی کانفرنس منعقد کرے گی اور تمام جماعتوں کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس معاشی دہشتگردی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی ناقابل برداشت ہے،حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کی بجائے تمام تر بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے،آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے عوام کے اوپر مہنگائی کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے،اشرافیہ کے علاوہ پوری قوم مہنگائی سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے، الیکشن سے پہلے تین سو یونٹ فری دینے کا وعدہ کرنے والے آج قوم کا خون چوس رہے ہیں،پاکستان کا نوجوان اپنے مستقبل کو تاریک ہوتا دیکھ کر مایوسی کا شکار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کیلئے احتجاج سمیت آئینی وقانونی جدوجہد کرے گی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ