وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے یو این ایچ سی آر کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پیر کو یو این ایچ سی آر کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری سیفران ظفر حسن، جوائنٹ سیکرٹری مہاجرین آغا وسیم احمد اور چیف کمشنر افغان مہاجرین محمد عباس خان اور وزارت سیفران اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 45 سالوں سے افغان مہاجرین کے لیے یو این ایچ سی آر کی مسلسل تعاون کا اعتراف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا رہا ہے اور انھیں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے ساتھ تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اس وقت، 1.45 ملین رجسٹرڈ افغان شہری کارڈ ہولڈرز ہیں اور اس میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد شامل نہیں ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے تشویش کا اظہار کیا کہ افغان مہاجرین کی امداد اور پاکستان میں ان کی میزبانی کے لیے ترقیاتی فنڈز میں کمی ہے۔

یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے چار دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ UNHCR مہاجرین سے متعلق مسائل پر بات چیت کے لیے اکتوبر میں ایک عالمی مکالمے کا اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب دنیا بھر میں پناہ گزینوں اور باقی ماندہ افراد کی مدد کے لیے ایک نئی جہت اور راہیں پیدا کرے گی۔ اعلیٰ سطحی وفد میں UNHCR کے علاقائی دفتر، بنکاک کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ Hai Kyung Jun، UNHCR کے جنیوا ہیڈ کوارٹر کے خصوصی مشیر برائے ترقی ، ہیرو ڈی ویلروشے اور یو این ایچ سی آر کے عالمی کمیونیکیشن سروس کے سربراہ ایون واٹسن شامل تھے۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ