ملک کا با صلاحیت اور بہترین نوجوان ملکی صورتحال سے مایوس ہو کر باہر جا رہا ہے، نواب محمد علی فیصل خان سدوزئی

اسلام آباد (آئی ایم ایم) آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے چیئرمین نواب محمد علی فیصل خان سدوزئی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں ایک نمبر اور دو نمبر کی لڑائی چل رہی ہے،ملک کا با صلاحیت اور بہترین نوجوان ملکی صورتحال سے مایوس ہو کر باہر جا رہا ہے،ہمارے ساتھ آزاد ہونےوالا ہندوستان اور بعد میں آزاد ہونے والا چین ترقی کی منازل عبور کرکے معاشی طاقت بن چکے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں بسنے والے دو نمبرلوگوں نے اسے گہری دلدل میں پھینک دیا ہے،اس ملک کے مخلص اور محب وطن لوگوں کو اکٹھا ہو کر اس ملک کی بہتری کا بیڑہ اٹھا نا ہو گا،نیا نہ پرانا، ہماراپاکستان ہمارے حوالے کرو.

آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے چیئرمین نواب محمد علی فیصل خان سدوزئی نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ڈی جی خان سے اسلام آباد تک مہنگائی کیخلاف پیدل مارچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے بانی صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں غریب خوشحال تھا اور اشیائے ضروریہ سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول میں تھیںمگر آج ہر چیز غریب کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے، ریاست کا کردار مان کا سا ہوتا ہے مگر اس ملک میں غریب کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے، اس ملک میں غریب اپنے بچوں سمیت خودکشیوں پر مجبور ہو گیا ہے جبکہ اشرافیہ اس ملک کو لوٹ کر کھا رہی ہے،ہمیں اس سلسلے کو روکنا ہوگا تاکہ یہ ملک ترقی کی منازل طے کر سکے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ