کراچی (پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج عبد الستار ایدھی کی 8ویں برسی پر یاد اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جو ایک حقیقی انسان دوست اور بے لوث خدمت کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لئے ان کی ثابت قدمی اور انسانیت کے لئے ان کی گہری ہمدردی ہمیں آج بھی متاثر کرتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایدھی صاحب کی رحمدلی اور فلاح و بہبود کی لیگیسی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند تر مقام عطا فرمائے۔