ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن.حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ گرفتار.ملزم محمد عادل کو رنگ محل لاہور سے گرفتار کیا گیا.ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے.
ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی.چھاپے کے دوران ملزم سے 30 لاکھ پاکستانی روپے برآمد.ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز، رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد.ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا.حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا.ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.