انسان کی پرائیویسی میں اداروں کو مداخلت کی اجازت کہاں کا انصاف ہے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن

بونیر (آئی ایم ایم)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ انسان کی پرائیویسی میں اداروں کو مداخلت کی اجازت کہاں کا انصاف ہے، فون ٹیپ کرنا پاکستانیوں کے بنیادی حقوق میں مداخلت ہے، کیسا نظام ہے جمہوریت کے چیمپیئن کہلانے والے یہ اجازت دے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی جمہوریت کے دعویداروں، انگریز کے ایجنٹوں سے ملک کو آزاد کرائے گی، حقیقی جمہوریت بحال کرائیں گے، 12جولائی کا اسلام آباد دھرنا عوام کے حقوق کے لیے، مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسز کے خلاف ہے، بونیر کے عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں اپنے حقوق کے لیے دھرنا میں شرکت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کالج گراؤنڈ بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطا الرحمن، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع اور امیر ضلع حلیم باچہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلسہ عام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیر جماعت نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیو ایم نے عوام کو بے وقوف بنانے کا تماشا لگا رکھا ہے، آج کا نوجوان ان کی قلابازیاں سمجھتا ہے، حکمران سوشل میڈیا اور آزادی اظہار رائے پر پابندیاں لگا کر نوجوانوں کو دبانے کی جتنی بھی کوششیں کر لیں، کامیاب نہیں ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی پرویز مشرف کی امریکی جنگ میں شرکت کا نتیجہ ہے، ماضی کے ملٹری آپریشنز اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے، کوئی بھی نیا آپریشن عوام اور فوج میں مزید دوریاں پیدا کرے گا، دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ آپریشن نہ کرو، ہوش کے ناخن لو، دہشت گردی کے اسباب پر غور کیا جائے، پاکستان اور افغانستان خطے میں امن کے لیے مذاکرات کریں، عوام کو صحت، تعلیم کی سہولیات دی جائیں، مہنگائی کم کریں، نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں، آپریشن کی بجائے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کی جائے، بھارت کی مداخلت کو روکا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشنز کے نتیجہ میں ملک غیر ملکی ایجنسیوں کا اکھاڑہ بن گیا دہشت گرد کا رروائیوں میں ایک لاکھ پاکستانی شہید ہوئے، چند لوگ امریکی غلامی اور کرپشن کی وجہ سے فوج کی بدنامی کا سبب بنے۔
امیر جماعت نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا ایجنڈا ہے، وزیراعظم میں شرم محسوس کرنے کی بجائے فخریہ طور پر اس کا اعلان کیا، حکومت نے تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی، جاگیرداروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیتا، مراعات یافتہ طبقہ کی لوٹ مار اور کرپشن جاری ہے، بجلی، گیس کے ٹیرف میں بے انتہا اضافہ کر دیا گیا، پٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی، حکومت نااہل اور جعلی ہے، طاقتور افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے جو پہلے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر بوجھ ڈال دیا گیا۔ فارم 47والے آئی پی پیز کو نواز اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے کے عوض اربوں روپے ادا کیے جا رہے ہیں، آئی پی پیز کے مالکان ماضی اور موجودہ حکومت کا حصہ ہیں۔ حکمرانوں نے ملک کی معیشت تباہ کی، پاکستان اسلام کے نام پر بنا، مگر عدل و انصاف، بنیادی سہولتیں 77سالوں بعد بھی عوام کو میسر نہیں، سودی معیشت جاری ہے، جماعت اسلامی کی جدوجہد اس پاکستان کے حصول کے لیے ہے جس کی خاطر ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود ہر شعبہ میں عوام کی خدمت کر رہی ہے، ہم نے نوجوانوں کو فری آئی ٹی ٹریننگ دینے کے لیے کراچی کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی ”بنوقابل پروگرام“ کا آغاز کر دیا، پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کریں گے، لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

تازہ ترین

July 20, 2024

آئی پی پیز کی اکثریت کے مالکان حکومت میں ہیں اور عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

July 20, 2024

عالمی یوتھ ناروے کپ 2024 پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ 21 جولائی سے اسلام آباد میں شروع

July 20, 2024

صدر مملکت کا امریکی کانگریس کی خاتون رکن اور پاکستان کاکس کی بانی اور شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی کے انتقال پر دکھ کا اظہار

July 19, 2024

پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،ہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں،دانیال چوہدری

July 19, 2024

مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، سردار تنویر الیاس خان

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ

February 3, 2024

کینسر کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں

January 25, 2024

کامیابی حاصل کرنے کےپسِ پردہ سنہرے اصول