محرم الحرام شیعہ سنی ہی نہیں بلکہ تمام انسانیت کی یکجہتی اور سرفرازی کا مہینہ ہے،صدر ذوالفقار علی راجہ

اسلام آباد(آئی ایم ایم) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپیٹل اسلام آبادکے صدر ذوالفقار علی راجہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام شیعہ سنی ہی نہیں بلکہ تمام انسانیت کی یکجہتی اور سرفرازی کا مہینہ ہے،ذکر حسین اور عزاءداری کے حوالے سے مکتب تشیع کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے، چاردیواری کے اندر مجالس و عزاء داری کو این او سی کی اجازت سے مشروط کرناشامل کرنا بنیادی حقوق کی پامالی ہی نہیں بلکہ آئینی حقوق کے بھی منافی ہے،اپنے مذہبی و آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہ کرنے والے بانیان کے خلا ف مقدمات، گرفتاریاں اور انہیں دہشتگرد قرار دیکر شیڈول فور میں ڈالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.

حکومت موسوی جونیجو معاہدے کے تحت لائسنسی کے ساتھ تمام روایتی جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنے کی پابند ہے، سرکاری شیڈول کو درست کیا جائے نہ کہ قدیمی اور روایتی عزاء داریوں پر قدغنیں لگائی جائیں، ذوالفقار علی راجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے تنظیمی ساتھیوں علامہ کاظم رضا، سید فخر عباس عابدی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ذوالفقار علی راجہ نے مزید کہا کہاسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ازلی دشمن کی مخرب الاخلاق موسیقی ،اور رقص و سرور کی محافل سجانے کی اجازت ہے مگر اسلام کو بچانے والے نواسہ رسولؐامام حسین ؑ کے ذکر پر چاردیواری کے اندر بھی پابندی عائد ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے.

وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن واعظین و ذاکرین پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے تاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے یا انتشار پھیلانے کی جرآت نہ ہو سکے،شیعہ مسلک کی عبادتگاہوں کے قیام کو ممکن بنایا جائے،بری امام سرکار کا عرس ماہ ربیع الاول میں یا پھر پرانی روٹین کے مطابق اپریل یا مئی میں مستقل رکھ دیا جائے،سوشل میڈیا پر افواہیںاور نفرت پھیلانے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں،حکومت 11 محرم الحرام کی چھٹی کا اعلان کرے۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ