وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور ارزاں رہائش کی فراہمی اولین ترجیح ہے،میاں ریاض حسین پیرزادہ

اسلام آباد (آئی ایم ایم) وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کو معیاری اور ارزاں رہائش کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، حکومت ارزاں رہائشی سہولیات کی بہم رسانی کے لیے پرعزم ہے ، ملک میں سرکاری شعبے کے مزید رہائشی منصوبے شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر ایک کو اپنی چھت میسر آسکے ،سرکاری رہائشی منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو فروغ دیاجائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پی ایچ اے فاﺅنڈیشن کے ہاﺅسنگ پراجیکٹ I-16/3میں تیار اپارٹمنٹس کی چابیاں الاٹیز کے حوالے کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قبل ازیں الاٹیز کے حوالے کیے گئے اپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا اور منصوبے کی کامیاب تکمیل پر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن حکام کی تعریف کی جبکہ معیاری کام پر ڈائریکٹر پراجیکٹ کی خدمات کو سراہا ۔انہوں نے پی ایچ اے فاﺅنڈیشن حکام کو ہدایت کی کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ملک بھر میں مزید منصوبے شروع کیے جائیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری رہائشی منصوبوں میں تمام تر سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنائی جائے گی اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن شاہد حسین نے وفاقی وزیر کو 117ایکڑ پر مشتمل کثیر المنزلہ رہائشی منصوبے بارے مفصل بریفنگ دی اور بتایاکہ اس منصوبے میں وفاقی ملازمین اور عام شہریوں کے لیے مجموعی طور پر 672بی ٹائپ اور 912ای ٹائپ اپارٹمنٹس ہیں منصوبے میں 51شاپس پر مشتمل کمرشل بلاک بھی شامل ہے ۔

منصوبے میں ٹیوب ویل کی تکمیل ہوچکی اور بجلی اور پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔یہ رہائشی منصوبہ فروری2023میں پایہ تکمیل کوپہنچا جس کے بعد 1416بی اور ای ٹائپ کی آفر کردی گئی تھی ۔انہوںنے بتایاکہ 1063اپارٹمنٹس مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ 33خاندان نئے اپارٹمنٹس میں رہائش بھی اختیار کرچکے ہیں ۔کمرشل بلاک کی 23دکانوں کی نیلامی ہوچکی ہے اور مالکان کو قبضہ دیاجارہاہے ۔ وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے اس موقع پر الاٹیز کو مبارکباد ددی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے تحفظات بھی سنے ۔

میاں ریاض حسین پیرزادہ نے الاٹیز کے تحفظات پر پی ایچ اے فاﺅنڈیشن حکام کو ہدایت کی منصوبے میں تمام سہولیات کی بہم رسانی یقینی بنائی جائے اور سیکورٹی کا خاطر خواہ نظام اپنایاجائے ۔وفاقی وزیر نے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی مسائل سے چھٹکارے کے لیے منصوبے میں شجر کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ الاٹیز کی باہمی مشاورت سے تمام مسائل کا حل نکالاجائے تاکہ الاٹیز کو ایک اعلی معیار کی رہائشی سہولت سے استفادہ ہو ۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ