سعودی عرب کی انجینئرنگ انڈسٹری ماہرین کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) شعبہ سول انجینئرنگ کے ماہرین کے ایک سعودی وفد نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ سے متعلقہ اسامیوں پر بھرتی کی غرض سے دورے کے دوران یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سے یہاں نیو کیمپس میں ملاقات کی ۔

ماہرین کے وفد میں ایسز نامی سعودی کمپنی کےریجنل منیجر منصور الشغاب اور برانچ مینیجر تبوک انجینئر ایمن تنینہہ شامل تھے۔ وفد نے فیکلٹی میں پیشہ ورانہ مہارت کی سطح کو سراہا اور طلباء کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کو سول لیب انجینئرز، لیب ٹیکنیشنز، سول سرویئرز، ایچ ایس ای آفیسرز، جیو ٹیکنیکل ڈرلرز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا۔

صدر جامعہ نے وفد کو فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف اہم فورمز کے ساتھ الحاق کے ساتھ ساتھ اس کی کامیابیوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے نو تشکیل کردہ اسٹریٹجک پلان کے وژن میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اکیڈمک ایکسیلنس اور انڈسٹری، اکیڈمی روابط جیسے اہداف کے حصول میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر خا نزیب جدون، ڈاکٹر راشد فاروق اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
محکمہ سول انجینئرنگ کے سابق طلباء اور دیگر یونیورسٹیوں کے امیدواروں نے سی وی فراہم کیے اور منتخب امیدواروں کو موقع آفر لیٹر دیے گئے۔ بعد ازاں وفد نے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی لیبز کا بھی دورہ کیا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

ڈیڑھ سال سے زیر التواء نور مقدم کیس کو ترجیحی بنیادوں پر سنیں،والد شوکت مقدم

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ