پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش

اسلام آباد(آئی ایم ایم)پاکستان اور آذربائیجان نے توانائی، تجارت، رابطے، دفاع اور عوام سے عوام کے روابط کے شعبوں سمیت باہمی سود مند تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اعادہ جمعہ کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آذربائیجان کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان مزید باقاعدہ روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان اس سے علاقائی تجارت، روابط اور سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کے لیے استفادہ کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت ، سیاحت، کان کنی ، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مشرقی ممالک میں دنیا کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا۔
الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں صدر مملکت نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

تجارتی، صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی-پاکستان چیمبر کوریا کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

October 23, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ