نوجوان وکلاء نے پاکستان ینگ لائر فورم فار جوڈیشل ریفارمز تشکیل دے دیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم) پاکستان ینگ لوئر فورم کے صدر ارسلان ایاز ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نظام عدل کی اصلاحات اہم ترین ضرورت ہے اس فورم کے تشکیل کے مقاصد یہی ہیں ۔بدقسمتی سے آج ہماری قوم اپنے نظام عدل پر سوال اٹھا رہی ہے ۔ عدلیہ ملک کا ریاست کا اہم ستون ہے اور ریاستیں ہمیشہ عدل پر قائم رہتی ہیں ۔ ہمارا فورم عدالتی نظام میں اصلاحات پر کام کرے گا ، ہم عوام کی امنگوں کے مطابق اور آئین و قانون کی روشنی میں تجاویز دیں گے۔

آج ہمارے عدالتی پر لگنے والے الزامات عوامی عدم اعتماد کی فضا لمحہ فکریہ ہیں ۔ اگر کسی جج پر کرپشن کا الزام ہے یا اسکی تعلیمی قابلیت پر سوال اٹھتا ہے تو انکو بھی جواب دینا چاہے۔ اگر خلیفہ وقت حضرت عمر رض سے دو چادروں کا سوال ہو سکتا ہے اور خلیفہ وقت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے خلاف قاضی فیصلہ دے سکتا تو عدلیہ سمیت کسی سے بھی سوال ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خود احتسابی کا عمل شروع ہو جائے تو باہر سے انگلیاں اٹھانا بند ہو جائیں ۔ شکیل تنولی کیس کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جج کی بیٹی دو شہریوں کو کچل دے تو بھی قانون کے مطابق ہی سزا ہونے چاہے ہمیں افسوس ہوا جب ہم نے دیکھا کہ شکیل تنولی کے باپ کو انصاف مانگنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔ اس طرح کے اقدامات عوام اور عدلیہ میں دوریاں پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ اور یہی قانون سیاستدان کے لیے بھی ہونا چاہیئے ۔

سیاست دان ٹریفک وارڈن کو کچل دے تو بھی سزا ہونی چاہے ، انہوں نے مزید کہا ہمارا فورم نظام عدل میں بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرے گا ، اسکے ساتھ ساتھ آئین سازی کے لئے تجاویز اور اصلاحات اور جدید قانون سازی کے متعلق سفارشات اور تحقیق بھی کرے گا۔ فورم ملک میں عدالتی نظام کو تیز اور موئثر کرنے کے لئے تجاویز دے گا جبکہ بے سہارہ ، مظلوم لوگوں کی مفت قانونی معاونت اور داد رسی اور بے گناہ قیدیوں ، اور معمولی جرمانے نہ ادا کر سکنے والے قید یوں کی رہائی کے لئے اقدامات بھی کرے گا ۔ فورم مکمل طور پر غیر سیاسی ، غیر انتخابی ، غیر لسانی ہے۔ اور بار کونسل آف پاکستان اور ذیلی بار کونسلز کے رولز کو مکمل فالو بھی کرے جبکہ یہ فورم بار کونسلز کے ایلکشنز میں بھی بطور فورم مکمل غیر جانبدار رہےگا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

تجارتی، صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی-پاکستان چیمبر کوریا کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

October 23, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ