خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے ڈیجیٹل سکلز سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے، وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ

اسلام آباد (آئی ایم ایم) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے پر عزم ہے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں خواتین کا اہم کردار ہے، یہ بہت اہم ہے کہ خواتین کو جدید آئی ٹی سکلز سے آراستہ کیا جائے۔وزیر مملکت آئی ٹی سوموار کو ‘ورلڈ یوتھ سکلز ڈے’ کے موقع پر پاکستان میں خواتین کے ٹیک لینڈ سکیپ میں کردار کے عنوان سے ویبینار سے خطاب کر رہی تھیں جس کا انعقاد وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کیا۔
شزہ فاطمہ نے کہا خواتین کو ڈیجیٹل مہارتیں سے آراستہ کرکے بااختیار بنانے کے لیئے اقدامات جاری ہیں، وزارت آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ اور ٹیک انڈسٹری میں تمام سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پروگرامز اور پالیسیوں کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے، یہ ہمارا ویژن ہے کہ خواتین کو ٹیک انڈسٹری میں ترقی کرنے کے یکساں مواقع میسر ہوں، بہت ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کا ٹیک انڈسٹری کو جائن کرنے کے لیئے راستہ ہموار ہو۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ڈیجیٹل سکلز کے ساتھ خواتین گھر میں بیٹھ کر بھی کام کرسکتی ہیں، وزارت آئی ٹی کی سکلز ڈویلپمنٹ اور نوجوانوں خصوصا خواتین کی استعداد کار بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی خواتین کے لیئے ٹیک لینڈ سکیپ میں بہتر مواقع فراہم کیئے جاسکتے اور ان کی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان کی ستر فی صد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتیں سکھانا وقت کی اہم ضرورت تانکہ وہ بہتر جابز حاصل کر سکیں، ہنر مند ورک فورس ہی ملک کو ترقی کی طرف لیکر جائے گی۔

تازہ ترین

October 23, 2024

پڑھی لکھی ماں اپنے کنبہ کی بہترین کفالت اور تربیت کر سکتی ہے،کرنل( ر)ساجد حسین وڑائچ

October 23, 2024

جمہوریت کی بحالی میں بیگم نصرت بھٹو کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، طارق محمود مغل

October 23, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام

October 23, 2024

تجارتی، صنعتی تعاون کے فروغ کیلئے آئی سی سی آئی-پاکستان چیمبر کوریا کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

October 23, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان کی کاروائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ