سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پاکستان بار کونسل کے رکن شفقت محمود چوہان اور طاہر افراز عباسی نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کو بدنیتی قرار دیتے ہوئے اسے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا،جسٹس(ر) مشیر عالم اور جسٹس(ر) مقبول باقرکے ایڈہاک جج بننے سے معذرت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ججز کی تعیناتی میں سیاست نہیں ہونا چاہیئے،،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی ٹائیمنگ بہت اہم ہے،یہ بیک لاء ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ فاروڈ لاء کیلئے اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل کے رکن شفقت محمود چوہان،طاہر افراز عباسی اور ضیا اللہ خان ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی مدت ملازمت ختم ہونے میں صرف تین ماہ رہ گئے ہیں ایسے میں انکی طرف سے اچانک ایڈہاک ججز کی تعیناتی بدنیتی پر مبنی ہے، چیف جسٹس کو چاہیئے کہ وہ ساتھی ججز کو ساتھ لیکر چلیںاور عزت کیساتھ اپنا وقت پورا کریںنمبر بڑھانے کیلئے ایدہاک ججز کی تقرری سے گریز کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی ہے،اگر ایڈ ہاک ججز کی اتنی ہی ضرورت ہے تو وہ ہائیکورٹ سے لئے جا سکتے ہیں،ججز کی تعیناتی میں سیاست نہیں ہونا چاہیئے،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی ٹائیمنگ بہت اہم ہے،یہ بیک لاء ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ فاروڈ لاء کیلئے اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے،یہ صرف پسند نا پسند کا معاملہ ہےاور اپنے منظور نظر لوگوں کو نوازا جا رہا ہے،عوام کی تکالیف کا کسی کو کوئی احساس نہیں ہے،اس ادارے کیلئے ساتھ ہر کسی نے اپنے اپنے انداز میں کھیلا ہے اور 0ہر کوئی اپنے مفادات کیلئے کام کر رہا ہے،چیف جسٹس کو چاہیئے کہ تمام ہائیکورٹ بارز کے عہدیداروں کو بلا کر ان سے بات چیت کرکے اس مسئلے کا حل نکالیں، انہوں نے اہڈہاک ججز کی تعیناتی کوسپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین

October 23, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت

October 23, 2024

فیصل کریم کنڈی کی گورنر ہاؤس سندھ میں قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے ملاقات

October 23, 2024

کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والے مسافر کو اس کے ائیرپورٹ میں رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس لوٹا دی گئیں

October 22, 2024

لوک ورثہ کا سالانہ’’لوک میلہ‘‘نومبر 2024 میں منعقد کرنے کا اعلان

October 22, 2024

ترمیم کے مثبت نتائج قوم کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ