کراچی(بیورو رپورٹ)ٹرانسپورٹ کینیڈا کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا،ٹرانسپورٹ کینیڈا کے وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ایوی ایشن سیکیورٹی اسسمنٹ کا آغاز کردیا.ٹرانسپورٹ کینیڈا کی دو رکنی ٹیم میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی انسپکٹرز محترمہ باربرا ڈیوریٹ اور مسٹر عبدالطاہر شامل ہیں.ڈائریکٹر Avsec PCAA، ایئر Cdre (R) شاہد قادر نے سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹرز، کارساز پہنچے پر ٹیم کا خیرمقدم کیا۔
چار روزہ اسسمنٹ کے دوران ٹیم ایئرپورٹ پر مختلف ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکولز کے نفاذ کی اسسمنٹ کرے گی.کینیڈین ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے کیے جانے والے خصوصی حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا معائنہ بھی کرے گی.یہ دورہ ایویشن سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹرانسپورٹ کینیڈا اور پی سی اے اے کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کا تسلسل ہے۔