مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، سردار تنویر الیاس خان

اسلام آباد(آئی ایم ایم) صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوعالمی برادری کی توجہ کی ضرورت ہے،کشمیری اپنی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے،بھات پاکستانی اور کشمیری عوام کو جدو جہد پر مجبور کر رہا ہے،بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں،وطن سے محبت آٹے، چینی یا بجلی کی قیمتوں کی محتاج نہیں ہوتی،بھارت ہٹ دھرمی، شیوسینا کے نظریئے سے باہر نکل کر حقائق کو سامنے رکھ کر دیکھے،کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں.

سردار تنویر الیاس خان نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے ساتھیوںممبر قانون ساز اسمبلی علی شان سونی،مشیر حکومت احمد صغیر،عدنان سیاب خالد و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،سردار تنویر الیاس کا مزید کہناتھا کہ کشمیریوں نے غازی ملت سرار ابراہیم خان گھر 19 جولائی 1947کوایک قرارداد منظور کی تھی جس میں الحاق پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا،کشمیریوں کی منزل صرف اور صرف پاکستان ہے،جوخطہ آزاد ہو چکاہے وہ پاکستان کا حصہ ہے ہم اسی کو مانتے ہیں ، ایل او سی کے اس پار جو کشمیری قربانی دے رہے ہیں ایل او سی کے اس پار جو ہماری ماں بہن بیٹی ہمارے بزرگ اور نوجوان آزادی کیلئےقربانیاںدے رہے ہیں جب تک ایک بھی کشمیری ایک بھی پاکستانی زندہ ہے وہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گا ، ہماری جدوجہد کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی،، ایل او سی کے آر پار بسنے والے کشمیری اس نظرئیے کیساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے.

پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام بھارت کے قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں،کشمیر میں رہنے والوں نے قرارداد کے ذریعے فیصلہ کیا کہ پاکستان کا حصہ بنیں گےکشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد شروع کی اور ایک حصہ آزاد کروایاہندوستان خود اقوام متحدہ میں گیا کہ جنگ کو رکوایا جائے،ہندوستان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے گا.

بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کے پانچ مستقل ارکان اس کا نوٹس لیں،دنیا میں جہاں بھی آزادی کی تحریکیں تھیں وہاں رائے شماری کا حق دیا گیاوہاں کے لوگوں نے اپنی رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کیاکشمیریوں کو بھی رائے شماری کے تحت اظہار رائے کا حق دیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام 14اگست کے تاریخی جلسے “ہم ہیں پاکستان” میں بھرپور شرکت کریں،ملک میں دہشتگردی کی لہر نے ایک بار پھر سر اٹھایا ہے،ہماری فوج دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دے رہی ہے،ہم ملک کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں او ر اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی