پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،ہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں،دانیال چوہدری

اسلام آباد(آئی ایم ایم)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے،ہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں، اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے،سوشل میڈیا کی جماعت نہیں ہیں، تمام اتحادیوںکی مشاورت سےمخصوص نشتوںکے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے،عدلیہ سے کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوںتاکہ ملک میں استحکام ہو،قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سپہ سالار اور سول قیادت نے دہشتگردی کے خطرات کے باوجودعاشورہ پر بہترین کام کیا.

دانیال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیںہر روز پاکستان کے بارڈروں پر ہماری جوان شہید ہو رہے ہیں یہ پاکستان کی حفاظت اور بقاء کیلئے جانیں دے رہے ہیں یہ اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیںلیکن اس کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کی شہادتوں کا مذاق اڑایا جاتا ہےاوروطن کے محافظوں اور جانثاروں کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش کی جا رہی ہے اور شہداء کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،دنیا میں کوئی ایسی جماعت نہیں ملے گی جو جوانوں کے خلاف مہم چلائے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادراوں ، سپہ سالار اور سول قیادت نے عاشورہ پر بہترین کام کیا حالانکہ محرم کے دوران دہشت گردی کے بہت زیادہ خطرات تھے.

4 سال اس ملک کو ہاتھ پاؤں باندھ کر زخمی کیا گیا، دوسال پہلے تک پاکستان کےبینک کرپٹ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں،ہمیں ایک لہولہان اور زخمی حالت میں پاکستان ملا تھاجو آج بہتر ہو رہا ہے،موڈیز کی ریٹنگ کے مطابق ملک کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور مہنگائی میں بتدریج کمی ہو رہی ہے اور بہت جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائیگا،کورٹ کو کہیں گے اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں تاریخ کی غلط سمت نہ ہوںکسی ادارے کے مابین لڑائی نہیں ہےحکومت اپنا وقت پورا کرے گی ہم سوشل میڈیا کی جماعت نہیں تمام پولیٹیکل پارٹیز کی مشاورت سے سپریم کورٹ میں اپیل میں جا رہے ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کو ملک اور معیشت کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دینگے،کوئی بھی سرمایہ کار اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتا جہاں عدم استحکام ہو،اپنے اتحادیوں کی مشاورت سے مخصوص نشتوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرینگے،عدلیہ سے کہتے ہیں کہ اداروں کیساتھ کھڑی ہو تاکہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا جا سکے۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی