اسلام آباد (آئی ایم ایم) مسلم لیگ( ن) کےرہنماء اوررکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی لڑائی تمام جماعتوں اور اداروں نے ملکر لڑنی ہے،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہوگی، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کی قربانی دی، پاک فوج کے جوان وطن اور ہمارے مستقبل کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں، 2024 میں 520 سے زیادہ افراد دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی چلی آرہی ہے ، بانی پی ٹی آئی کے بھانجے فوجی وردی لہراتے رہے، کیا یہ پاکستان کو ایک ڈیپ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں؟ پاکستان مشکلات کے باوجود آگے بڑھ رہا ہے.
بیرسٹر دانیال چوہدری نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،لیگی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا نومئی کے حوالہ سے جی ایچ کیو کے باہر مظاہرہ کرنے کی ہدایت دینے کا اعتراف جرم سامنے آیا ہے، آئےروز افواج پاکستان کے جوان اور افسران شہید ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب فسادی ٹولہ پاکستان کو کمزور کر رہاہے2024 میں اب تک 520 لوگ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں 150 فوجی جوان اور افسران شامل ہیں، یہ فوجی جوان اور افسران ملک سے محبت میں جان دیتے ہیں جبکہ دوسری جانب شہدا کی یادگاروں پہ حملے کیے جاتے ہیں پی ٹی آئی والے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں،سب نے دیکھا کہ پی ٹی آئی والوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے، نو مئی کو بانی پی ٹی آئی کے بھانجے فوجی وردی لہراتے رہے،بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ 9 مئی کو احتجاج کی ہدایت دی، کبھی بھوک ہڑتال کرتے ہیں، کبھی پاکستان کو بند کرنے کی بات کرتے ہیں.
انہوں نے ہر جگہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا یہ ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،پوری دنیا میں بتایاگیا کہ پاکستان میں کرپٹ لوگ ہیں، پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیاان کے ایک بیان سے پی آئی اے بس سروس بن گئی،بانی پی ٹی آئی کی ذہنیت اب بھی وہی ہے جو ماضی میں تھی اور یہ ذہییت پاکستان کو آگ لگانے والی ذہنیت ہے،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی، پاکستان ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، دن رات کاوشوں کے بعد پاکستان آج بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے، دن رات کاوشوں کے بعد ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ طےپا گیا ہے.
ڈیجیٹل دہشگردی کے ذریعے حملوں کے نتیجےمیں معیشت اور سیاست کوکمزور کیا گیا ،11 سال سے کے پی میں حکومت ہے کیا کوئی ایک بڑا پروجیکٹ بتاسکتے ہیں؟کیایہ پاکستان کو ایک کمزور ریاست بنانا چاہتے ہیں؟بنوں کے پرامن جلوس میں پاکستان کے جھنڈے کو پاؤں تلے روندا گیا،پاکستان کے جھنڈے کو جلانے والا ہمارا حصہ کبھی نہیں ہو سکتا،ہڑتال اور سڑکیں بند کرنے والے عوام کے لیے قانون سازی میں حصہ نہیں لیتے،انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے ویڈیو ثبوت موجود ہیں تو پھر کس چیز کےلیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے؟ صرف اس لیے کہ ان کو مزید وقت دیا جائے،پاکستان کی لڑائی ہم سب نے ملکر لڑنی ہےاگر ہم اس ملک اور افواج کو کمزور کریں گے تو یہ ملک آگے بڑھے گا نا ہی سیاست پاکستان کو بچانے کیلیے فرقہ واریت اور ملک کو تقسیم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ضرورکیا جائے گا،حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی۔