جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنیوالا مسافر آف لوڈ .ایف آئی اے امیگریشن کی فیصل آباد ائیرپورٹ پر بڑی کاروائی.جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا.ملزم فلائٹ نمبر GF-791 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا.ملزم کی شناخت قمر حسین شاہ کے نام سے ہوئی.ملزم کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے سگے بھائی ناظم حسین شاہ کے پاسپورٹ اور ریزڈنٹ کارڈ پر سفر کرنے کی کوشش کی.ملزم نے سفری دستاویزات کے لیے بلال نامی ایجنٹ اور اس کے معاون فیصل کو 6 لاکھ روپے ادا کئے.ملزم کی نشاندھی پر فیصل نامی ایجنٹ کو پارکنگ ایریا سے گرفتار کیا گیا.گرفتار ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔