راولپنڈی(آئی ایم ایم)تھانہ ریس کورس پولیس چوروں ڈکیتوں کو پکڑنے میں مکمل ناکام آے دن ھونے والی وارداتوں نے عام عوام کا جینا دشوار کر دیا .ریس کورس گراؤنڈ میں کرکٹ میچ کھیلنے آئے اڈیالا روڈ کی رہائیشی محمد عثمان کا موٹر سائیکل 125 چور بآسانی لے کر فرار ہو گیا.محمد عثمان کا کہنا ھے موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑی کی اور لاک بھی لگاے پارکنگ والی جگہ پر ایک پولیس اہلکار بھی تعینات ھوتا ھے جو اس دن بھی تھا.
تھانہ ریس کورس میں چوری کے متعلق بتانے پر پتا چلا کے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار ڈیوٹی والی جگہ پر کھڑے ہوکر گروپ میں تصویر بھیجنے کے بعد غاہب ہو گیا.موٹر سائیکل چوروں کو ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ھے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل ھے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے محمد عثمان کی موٹر سائیکل ریکور کروائی جائے.