راولپنڈی(آئی ایم ایم) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 03 لیڈیز منشیات سمگلرز سمیت 16 ملزمان گرفتار، 20کلو سے زائد چرس،01کلو سے زائد ہیروئین اور 120گرام آئس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم ایوب سے 01کلو 12گرام ہیروئین، 120گرام آئس، آر اے بازار پولیس نے ملزمہ نائلہ بی بی سے 02کلو 200گرام چرس، ملزمہ نسرین سے 02 کلو 100 گرام چرس، ملزمہ شازیہ سے 800گرام چرس، ملزم ذیشان سے 01 کلو 600 گرام چرس، ملزم نوید سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم قدید سے01کلو400گرام چرس بر آمد کی گئی.
مری پولیس نے ملزم محمد عباس سے 01کلو 550 گرام چرس، ملزم توصیف سے 01 کلو 250گرام چرس، ملزم آفاق سے 01 کلو 620گرام چرس،ملزم توصیف سے 02پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور 01رائفل بھی برآمد ہوئی، پھگواڑی پولیس نے ملزم سہیل سے 02 کلو 400 گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 کلو 150گرام چرس، ملزم امجد سے 520 گرام چرس،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم حاضر خان سے 01کلو200گرام چرس،روات پولیس نے ملزم غلام شبیر سے 540 گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم اجمل سے530گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔