کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا منگھوپیر میں قتل

کراچی(بیورو رپورٹ)کراچی میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا منگھوپیر میں قتل.خیبرپختونخوا کے علاقے تورغر سے تعلق رکھنے والے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں انتہائی بےدردی سے قتل کردیا گیا۔منگھوپیر پولیس کے ایس ایچ او بشیر احمد وڈھو نے بتایا کہ 22 سالہ عادل محمد اور 20 سالہ سائرہ لقمان کو جی-19 بس اسٹاپ کے قریب امیر محمد گوٹھ کی کچی آبادی میں ایک گھر کے اندر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کے جسموں پر چھریوں کے زخم کے بھی نشان تھے۔انہوں نے بتایا کہ مقتولین نارتھ ناظم آباد کے حسین ڈی سلوا ٹاؤن کے رہائشی تھے اور انہوں نے حال ہی میں اپنی مرضی سے گھر والوں کی مرضی کیخلاف شادی کی تھی۔پولیس افسر نے بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا منگھوپیر میں چھپ کر رہ رہا تھا، کیونکہ لڑکی کے والدین ان کی شادی کے خلاف تھے۔ لڑکی کے والدین دونوں میاں بیوی کی تلاش میں پھرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں کا سراغ لگایا، ابتدائی طور پر دو خواتین ان کے کرائے کے گھر میں داخل ہوئیں جنہوں نے وہاں جوڑے کی موجودگی کی ’تصدیق‘ کی۔بعد ازاں، تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے تورغر سے تھا اور ان کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ