صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ سے علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی ۔

صدر مملکت نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی دوروں کا تبادلہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات بڑھائے جائیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ ترکمانستان کے طلباء پاکستان کے طبی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں،ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ نے دونوں برادر ممالک کو ملانے کیلئے موٹر ویز اور ریلوے کی تعمیر پر زور دیا۔

تازہ ترین

October 17, 2024

وفاقی وزارتِ تعلیم گرلزسپورٹس کارنیوال آج سے شروع ہوگا

October 17, 2024

چیئرمین سی ڈی اے کا سیرینہ اور F-8 (پی ٹی سی ایل چوک) انٹرچینجز کی تعمیر کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 17, 2024

گرو گرین نیٹ ورک کا ایشیائی ترقیاتی بینک سے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ بند کرنے کا مطالبہ

October 17, 2024

سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں بہتری آگئی ہے ، شیخ بابر کھرانہ

October 17, 2024

بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کارساز کی 17ویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ