ملتان ائرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا.وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر ملتان ائرپورٹ پر بھی سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا.گزشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کیا گیا تھا.آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے.رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا
امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے.جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکی گی۔جدید آلات پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گےجدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا.جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی سکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گئی۔جدید آلات سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔