غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں ایسے غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے اُن کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے  انسداددہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر جنرل عاصم منیر کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی سمیت نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبرپختونخواکے شرکا سے خطاب میں کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہےگی۔

آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں کیا، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: چیلنجز سے باخبر، پاک فوج کی توجہ سرحدوں کے دفاع پر مرکوز ہے: آرمی چیف

تازہ ترین

September 7, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقاتیں

September 7, 2024

سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون کی قیادت میں خواتین اسلام آباد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئیں

September 7, 2024

خاور حیات خان میموریل نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

September 7, 2024

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے

September 7, 2024

پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو یوم شہداء کی تقریب

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ