ایف آئی ملتان سرکل کی کاروائی.بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں بدعنوانی اور غبن میں ملوث 2 ملزمان گرفتار.ایف آئی اے ملتان سرکل نے شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا.ملزمان کی شناخت رانا محمد زین اور محمد بلال کے نام سے ہوئی.
محمد بلال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ملازم ہے.محمد بلال بطور سپروائزر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے.جبکہ ملزم زین بطور ایجنٹ کام کرتے ہوئے غریب شہریوں سے رقم بٹورتا تھا.محمد بلال نے شہری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دینے کے لیے رشوت طلب کی.ملزمان نے شہریوں کو ملنے والی امداد میں سے کٹوتی کے نام پہ کرپشن کی.
ملزم زین شہریوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کے عوض کمیشن وصول کرتا تھا۔ملزم 10000 روپے ادا کرنے کے عوض 500 سے 1000 روپے تک کمیشن وصول کر رہا تھا.ملزم زین نے کٹوتی سے حاصل کردہ رقم کا بڑا حصہ ملزم بلال کو ٹرانسفر کیا.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے.