اسلام آباد (آئی ایم ایم) معروف ڈرامہ پروڈیوسر وڈائریکٹرعاصمہ بٹ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسلز میں کسی بھی سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کرینگے،آرٹس کونسلز فنکاروں کیلئے ہیں،انہیں افسر شاہی سے آزاد کرائیں گے، آرٹس کونسلز میں اگر فنکار پروگرام نہیں کر سکتے تو پھر وہاں سیاسی لوگ بار بی کیو پارٹیز اور غزل نائٹ کیسے کر سکتے ہیں، آرٹس کونسلز میں پروگراموں سےکمایا ہوا پیسہ آرٹس کونسلز کی بہتری اور فنکاروں کی فلاح پر خرچ ہونا چاہیئے، راولپنڈی آرٹس کونسل میں سیاسی مداخلت کیخلاف آرٹس کونسل کے باہر احتجاج کرینگے، چودہ اگست کے موقع پر کوئی فنکار آرٹس کونسل کی ریلیوں میں شرکت نہیں کرے گا، اپنی ریلی خود نکالیں گے،ای ڈی غلام فرید شاہد اپنے اور میرے کام کا تقابل کریں، انکے خلاف عدالت جاؤنگی.
پروڈیوسر وڈائریکٹرعاصمہ بٹ نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ملک کے نامور فنکاروں، ذوالقرنین حیدر، شیبا بٹ، انجم حبیبی، اسلم مغل، طاہر مغل،حسن نواز رضا و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عاصمہ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ آرٹس کونسلز فنکاروں کی جگہ ہیں،فنکاروں کیساتھ نا انصافی نہیں ہونے دونگی، انہیں انکا حق دلا کر رہونگی،رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شازیہ رضوان افسر کے مری آرٹس کونسل میں باربی کیو نائٹ اور غزل نائٹ پر کمنٹس کرنے پر موصوفہ نے مجھے آرٹس کونسل میں بنین کرنے اور کمیٹی سے نکلوانے کا کہا.
ای ڈی سرکاری افسر بنیں سیاستدانوں کی سہولت کار نہ بنیں،صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نہ نبھائیں بلکہ حق و سچ کی آواز کا ساتھ دیں،اس موقع پر سینئر فنکاروں ذولقرنین حیدر، شیبا بٹ، انجم حبیبی، اسلم مغل، طاہر مغل و دیگر کا عاصمہ بت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عاصمہ بٹ کی فنکاروں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،عاصمہ بٹ کو فنکاروں کیلئے آواز اٹھانے پر مینجمٹ کمیٹی سے نکالنا افسوسناک امر ہے،پنجاب حکومت عامہ بٹ کو کمیٹی کی چیئرپرسن کے عہدے پر تعینات کرے، راولپنڈی کے فنکارعاصمہ بٹ کیخلاف ایکش پر راولپنڈی آرٹس کونسل کے باہر بھرپور احتجاج کرینگے۔