چارسدہ (آئی ایم ایم)چارسدہ پولیس کا یوم شہداء کے موقع پر شہداء کی یاد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد۔ضلع چارسدہ میں یوم شہداء پولیس نہایت احترام اور عقیدت سے منائی جارہی ہے، چارسدہ پولیس نے شہداء کی یاد میں پولیس ہیڈکوارٹر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس شہداء کو عقیدت پیش کرنے اور ان کے ایصال و ثواب کے لئے ڈی پی او چارسدہ مسعود احمد اور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات پیش کئے۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ خون کے عطیات کا مقصد شہداء پولیس کو عقیدت پیش کرنا، ان کے ایصال و ثواب اور ان کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کرنا ہے۔ ہمیں اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔