چار سدہ (آئی ایم ایم)امن واک میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، واک میں ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس افسران نے شرکت کی۔ٹریفک پولیس کی جانب سےشہدائے پولیس کی قربانیوں کے اعزاز میں امن واک کا انعقاد کیا گیا۔ منعقد واک میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد اقبال خان ،ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان ، ڈی ایس پی سرڈھیری گل ولی خان ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نصراللہ خان، انچارج ٹریفک عرفان خان، صحافی برادری ، تاجر تنظیموں ،دیگر افسران کے علاؤہ عام شہریوں نے بھی حصہ لیا اور شہداء کے تصاویر اور بینرز ہاتھ میں لے کر شہداء کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے۔
افسران نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے والی فرنٹ لائن فورس ہے جو اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ملک و قوم کی بقاء کی اس جنگ میں پولیس کے سپاہی سے لے کر ڈی آئی جیز تک نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی آخر میں شہدا ءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔