مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کے تناظر میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں کسی حد تک گرواٹ پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی چئیرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو مزید ریلیف دے، قیمتوں میں حالیہ کمی سے غریب عوام کی حالت میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا لہذا دیرپا اور دورس فیصلوں کی ضرورت ہے.اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون، پولیٹکل سیکرٹری برائے چئیرمین آفس حنیف شاہ اور سوشل میڈیا کواڈینٹر یوسف خان موجود تھے.