چارسدہ میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

چارسدہ(آئی ایم ایم)چارسدہ میں یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد رگار شہدائے کو سلامی پیش کئے جبکہ پولیس افسران نے مختلف جگہوں پر شہدائے پولیس کے قبروں پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن ہمارے صوبے کے پولیس کی قربانیوں کے باعث براقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے چارسدہ میں ضلعی پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ مسعود احمد ،ایم این اے انور تاج، صوبائی وزیر فضل شکور خان، ایم پی اے افتخار خان، ایم پی اے ارشد عمرزئی،ایم پی اے خالد،ڈپٹی کمشنرچارسدہ قیصر خان، وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر زاہد حسین، تحصیل کونسل چیئر مین مفتی عبدالروف شاکر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہبا ز خٹک، جماعت اسلامی کے امیر شاہ حسین ایڈوکیٹ، سمیت شہدائے پولیس کے لواحقین اور دیگرمحکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ مسعود احمد نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہو کہا کہ آج ہم یہاں ایک انتہائی اہم موقع پر جمع ہوئے ہیں، جس کا مقصد اپنے بہادر شہید اہکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جو اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ دن یوم شہدائے پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن ہم اپنے ان عظیم شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، ہمارے شہداء نے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر ہیمں ایک محفوظ اور پر امن معاشرہ فراہم کیا ہے، انکی قربانیاں ہماری فورس کے جوہر ، ہمت اور عزم کی علامت ہیں،مزید انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ان کے دکھ میں ہم شریک ہیں اور انکی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سمیت مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پولیس ایک عرصہ سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جس کے باعث ضلع چارسدہ میں پچھلے چالیس سال سے لیکر اب تک سو سے زائد پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے ہیں جس اس بات کا ثبوت ہے کہ اس مٹی میں امن کے قیام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں پولیس فورس کسی سے پیچھے نہیں۔فرنٹ لائن فورس کے طور پر کام کرنے کے باعث پولیس کم وسائل کے باوجود دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے جس میں بہت سے پولیس افسران اور اہلکاروں نےجان کی قربانی پیش کر چکے ہیں۔ کسی بھی فورس کے اہلکار کے لئے شہید ہوکے مرنااس اعزاز کی بات ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم اپنے پولیس فورس اور ان کے لواحقین اپنے شہداء پر فخرمحسوس کر رہے ہیں۔

پچھلے چالیس سال سے اب تک اس ضلع میں امن و مان قائم کرنے کے لئے پولیس کے ایک سو سے زائد جوانوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جبکہ درجنوں پولیس غازی کی طور پر زندگی بسر کر رہی ہے، یوم شہداء پولیس کے منانے کا بنیادی مقصد ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں وقت آنے پر اس مٹی کی حاطر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔پولیس فورس کی جانب سے ان شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس دوران تقریب شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ