وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے چیف جسٹس کا مبارک ثانی کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (آئی ایم ایم)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرشید نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےمبارک ثانی کیس میں فیصلے کو قرآن و سنت کے منافی اور آئین سے متصادم قرار دیکرمسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،قادیانیوں کو اسلام کے لبادے میں اسلام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،سپریم کورٹ فل بینچ بنا کر اس فیصلے کو واپس لے بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کرینگے، مولانا عبدالرشید نے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام راولپنڈی اسلام آباد کے علماء و مشائخ اور تاجر رہنماؤں اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، شرجیل میر، مولانا قاضی مشتاق احمد ،مولانا مفتی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا نذیر احمد فاروقی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ مبار ثانی ضمانت کیس کا چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےتین رکنی بینچ کا فیصلہ قادیانیت نوازی پرغیر آئینی و غیر شرعی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں،اس نظر ثانی شدہ درخواست پر دیا گیا فیصلہ نہ صرف آئین پاکستان ، امتناع قادیانیت آرڈیننس مجریہ 1984 اور سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ بنام ظہور الدین بنام سرکار 1993 کے متفقہ فیصلے کے بھی خلاف ہے،ریویو پٹیشن میں جو شقیں زیربحث تھیں انہیں یکسر نظرانداز کیا گیا۔

اس فیصلے میں شناخت کی نجی اور عوامی سطح کی تفریق معاشرے میں انتشار اور بدامنی کا باعث بنے گی،چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیںمذہب اسلام کے لبادے میں قادیانیوں کے غیر قانونی اجتماعات، مثلا”نماز، نماز جمعہ، عیدین اور قربانی کے نام پر جانوروں کو ذبح کرنے پر فوری پابندی لگائے جائے اور انکی عبادت گاہوں پر قادیانیغیر مسلم کی عبادتگاہ کے بورڈ آویزاں کئے جائیں تاکہ انکی شناخت واضح ہو اور انکی دھوکہ دہی سے مسلمانوں کا ایمان محفوظ رہ سکے،انہوں نے مزید کہا کہ جان پر کھیل جائیں گے مگر ناموس رسالت عقیدہ ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور قادیانیتسے کسی قسم کی رو رعایت اور سودہ بازی نہیں کرینگے، سپریم کورٹاس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے بصورت دیگر ملک بھر میں شدید احتجاج کرینگے اور اس سلسلے میں08 اگست کو جامعہ مسجد خلفائے راشدین جی نائن ٹو اسلام آباد میں آل پارٹیز تحفظ ختم نبوت کنونشن ہو گا ، 15 اگست کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج ہوگاجبکہ سات ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ملکی سطح کا کنونشن ہوگا، پریس کانفرنس میں تاجر رہنماؤں اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، عبدالغفور پراچہ، شرجیل میر اور راولپنڈی اسلام آباد کے علماء و مشائخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

October 22, 2024

بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت، انصاف اور برابری کی جدوجہد کو سراہتے ہیں، بلاول بھٹو

October 22, 2024

مرکزی جمعیتہ اہلحدیث و اہل حدیث یوتھ فورس کھیالی کے زیر اہتمام21ویں سالانہ سیرت کانفرنس

October 22, 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے خصوصی پیغام

October 22, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفری ریفریشر اور ٹیلنٹ ہنٹ کورس 2024 سیالکوٹ میں مکمل ہوگیا

October 22, 2024

آئی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کے قریبی تعلقات اہم ہیں، ناصر قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ