لاہور (آئی ایم ایم)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر پر مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں،استحصال کشمیر کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہیگی۔استحصال کشمیر کے پانچ برس کے موقع پر اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کا آئینی تشخص 5برس قبل سازش سے تبدیل کیا تھا۔آج بھی مقبوضہ وادی میں 5 لاکھ بھارتی فوج موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ریشہ دوانیوں کیخلاف عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مذید کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور سلامتی کونسل صورتحال کا نوٹس لیں,پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اور آئینی جدوجہد کا ساتھ دیتا رہیگا۔