سینتالیسویں 47ویں ڈی جی سی اے اے ای کچہری کا انعقاد

کراچی(آئی ایم ایم)ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے (اے وی ایم) تیمور اقبال کی سربراہی میں 47 ویں ای-کچیری کا انعقاد PCAA ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔ ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس صادق الرحمان، ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز اور پی اینڈ ایل، آئی ٹی اور ویجیلنس کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ای-کچیری کے دوران وصول ہونے والی جن شکایات کا ازالہ کیا گیا ان میں ٹکٹ رقم کی واپسی کی درخواستیں، مارک شیٹ وصول کرنے میں تاخیر، لاہور میں سی پی ایل امتحانی مرکز کے قیام کی درخواست، ہوائی اڈوں کے ڈیزائن کے بارے میں خدشات، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انفراسٹرکچر کے مسائل اور رشوت کی رپورٹس جیسے مسائل شامل تھے۔ ایڈیشنل ڈی جی نے موقع پر ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ تمام شکایات کی پیروی کی جائے گی اور ان کا حتی الامکان ازالہ کیا جائے گا۔ میرپور، ازاد کشمیر میں ڈومیسٹک/بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے بارے میں، یہ وضاحت کی گئی کہ اس طرح کے منصوبے کے لیے تعمیر شروع ہونے سے پہلے اہم منصوبہ بندی اور مناسب زمین کی دستیابی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مظفرآباد اور راولاکوٹ میں موجودہ ایئرپورٹس کو اپ گریڈ کرنے کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا گیا تاکہ عوام کے لیے فضائی سفری خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ کراچی اور پشاور کے درمیان پی آئی اے کی پرواز سے متعلق سوال پر وضاحت کی گئی کہ کوئی بھی ائیرلائن کسی روٹ کے بارے میں مالی معاملاتِ کو دیکھتے ہوئے فلائٹ آپریشنز کا فیصلہ کرتی ہے۔

شکایت کنندہ کو اس بات سے بھی اگاہ گیا کہ فلائی جناح فی الحال اس روٹ پر باقاعدہ پروازیں فراہم کرتی ہے۔ فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کے مسائل، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناکافی سہولیات اور پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر پیشہ ورانہ رویے کی رپورٹس سمیت متعدد دیگر شکایات بھی اٹھائی گئیں۔ اخر میں یڈیشنل ڈی جی سی اے اے نے ٹیم کے ہمراہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ای کچہری کےعمل کو بہتر بنانے اور ضروری اصلاحی اقدامات کو نافذ کرنے میں ان کی آراء اور شکایات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔آج ہونے والی ای کچہری کو سول ایویشن کے افشل فیس بک پیج پر دیکھا جا سکتا ہے.

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی