اسلام آباد(آئی ایم ایم)وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم استحصال کے موقع پر دفتر خارجہ سےپارلیمنٹ ہاؤس تک ایک بڑی ریلی نکالی گئی.ریلی کی قیادت وفاقی وزیر امور کشمیر ،گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کی.اس موقع پرڈپٹی وزیراعظم پاکستان ،وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار ، ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ ،حریت کانفرنس کےکنونئیر غلام محمد صفی ،جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد ،سیکرٹری انفارمیشن مشتاق احمد بٹ و دیگر رہنماء بھی موجود تھے.ریلی کے شرکاء نے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے.ریلی کے شرکاء نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف پرجوش نعرہ بازی کی.
ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحق ڈار نے کہا کہ آج سے پانچ سال قبل بھارت نے جو غیر قانونی اقدامات کئے وہ اقوام متحدہ کی قراردوں کےمنافی اور بین الاقوامی قوانین کےخلاف تھے. بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا.کشمیرہوں کا پاکستان کے ساتھ ثقافتی ،مذہبی اور جغرافیائی رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی.بھارت غیر ملکی آبزرور کو مقبوضہ کشمیر جانے دے تاکہ دنیا وہاں کے اصل حالات سے آگاہ ہو.انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا .آستانہ میں کانفرنس کے دوران مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا گیا.بھارت جو جمہوریت کا دعویدار ہے وہ وہاں رائے شماری کرائیے۔ بھارت کشمیر میں مسلم۔آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے. پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا.انشاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہونگے.
انجنئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ریلی میں شرکت کرنے والے خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتا ہوں. یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم بیدار ہے اور کشمیریوں کے ساتھ ہے.مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کروائی جائے. وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں.
سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام ہر کشمیری اور پاکستانی نے مسترد کیا ہے.کشمیرہوں کا نعرہ ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے.جب تک ایک بھی کشمیری اور پاکستانی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا.
چئیرمین سویٹ ہوم زمرد خان کا کہنا تھا کہ کشمیری اور پاکستانی یک جان دو قالب ہیں.شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں. اہل پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ ہیں.
کنونئیر حریت کانفرنس غلام محمد صفی کا کہنا ہے کہ آج پاکستان و آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کر رہا ہے .بھارت کو ایک مضبوط پیغام دیا جا رہا ہے کہ کشمیری اپنی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں لوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر ہے. پاکستان کی شہہ رگ جموں وکشمیر ہے ،یہ کبھی بھارت کا حصہ نہیں ہو سکتا.انشاءاللہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا.