پاک بحریہ کے جنگی جہاز یرموک کا دورہ بحرین اور بحری افواج کے ساتھ مشقوں کا انعقاد

اسلام آباد(آئی ایم ایم) پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران بحرین کی بندرگاہ میناء سلمان کا دورہ کیا۔ بندرگاہ پہنچنے پر بحرین نیوی کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ بعد ازاں پی این ایس یرموک کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر رائل بحرین نیول فورس، ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراھیم آل بن علی، کمانڈر رائل بحرین کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر ثاقب قمر اور بحرین نیوی کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ کمانڈنگ آفیسر نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور ڈپٹی کمانڈر کموڈور مارک اینڈرسن (Mark Anderson) سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بندرگاہ میناءسلمان میں قیام کے دوران بحرین میں مقیم پاکستانی سفیر، کمانڈر میری ٹائم کولیشن فورسز ،بحرین بحریہ کے حکام، ممتاز کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی کے معززین اور دوست ممالک کے سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا دورہ کیا۔ مختلف دوطرفہ سرگرمیاں بشمول جنگی بحری جہازوں اور فوجی تنصیبات کے دورے بھی کیے گئے۔

بندرگاہ کے دورے کے اختتام پر، پاک بحریہ کے جہاز یرموک نے رائل بحرین بحریہ کے جہاز المنامہ، امریکی جہاز ڈینیئل انوئے(DANIEL INOUYE ) اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (JMSDF) کے جہاز جے ایس سمیدارے (SAMIDARE JS )کے ساتھ مختلف اوقات میں باہمی مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینے کی مشق کرنا تھا۔

پاکستان بحریہ بحر ہند میں قومی اور بین الاقوامی سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کے لیے مستقل موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ سمندر میں قانون کی عملداری قائم رکھنے کے لیے باہمی تعاون پر یقین رکھتی ہے۔ مزید برآں پاکستان بحریہ عالمی بحری تجارتی گزرگاہوں کی حفاظت کے لئے، بحری قزاقی اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف آپریشنز میں بحر ہند میں تعینات ہے اور ان مشترکہ عالمی مقاصد کے حصول کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج کے ساتھ مل کر اہم کرادار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ