مبارک ثانی کیس کا فیصلہ زمینی حقائق اور تاریخی پس منظر کے بالکل منافی ھے، مولانا محمد سلیمان شاکر

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)قادیانیت کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ مضحکہ خیز ھے چیف جسٹس صاحب اس فیصلے پر نظر ثانی کریں وطن عزیز کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اعلی جماعت اہلحدیث پنجاب مولانا محمد سلیمان شاکر نے نجی ہوٹل میں منعقدہ تحفظ عقیدہ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا مبارک ثانی کیس کا فیصلہ زمینی حقائق اور تاریخی پس منظر کے بالکل منافی ھے لہذا چیف جسٹس آف پاکستان فی الفور اس فیصلے سے رجوع کریں کیونکہ اس فیصلے کے پیراگراف:42میں قادیانیوں کے لیے تبلیغ کادوازہ کھول دیا گیاہے،حالانکہ آئین کی دوسری ترمیم،امتناعِ قادیانیت آرڈیننس،فیڈرل شریعت کورٹ کا فیصلہ اور سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کا فیصلہ اس کی شدید ممانعت میں پہلے سے موجود ھے۔

پاکستان کی سلامتی پہلے ہی اندرونی بیرونی سازشوں کا شکار ھے اس فیصلہ کے بعد مسلمانوں کے اضطراب میں مزید اضافہ پایا جارہا ھے،انہوں نے مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے عمائدین سے بھی گزارش کی کہ ختم نبوت جیسے حساس موضوع پر وقتا فوقتا سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس کرواتے رہا کریں تاکہ نسل نو عقیدہ ختم نبوت کی چوکیداری کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔اس سلسلہ میں جماعت اہلحدیث پاکستان اور خانقاہ گولڑہ شریف والے مبارک باد کے مستحق ہیں جن کے ہر پروگرام اور کانفرنس کا عنوان ختم نبوت ضرور ہوتا ھے سیمینار کے شرکا سے علامہ اصغر عارف چشتی پروفیسر محمود غزنوی پیر محمد احسان دانش علامہ محمد حسین گولڑوی علامہ غلام عباس شیرازی چوھدری صغیر عباس و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ