جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلائوکی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی چیئرمین پیمراسے گفتگو

اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلائو کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کی جانچ پڑتال اور معلومات کی تصدیق کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیمرا محمد سلیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ صحافت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہئے۔ صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی اور باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص اور سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔

چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے صدر ِ مملکت کو پیمرا رپورٹ 2021-23 بھی پیش کی۔ صدر مملکت نے ملاقات میں پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین

January 19, 2025

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی کی کاروائیاں جاری

January 19, 2025

اسپیکر قومی اسمبلی کی خصوصی دعوت پر جنوبی سوڈان کا پارلیمانی وفد کل پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گا

January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی سے سلطنت عمان کے سوشل ویلفیئر اور دیگر کی ملاقات

January 18, 2025

پہلی حج تربیتی ورکشاپ کنونشن ہال، انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز، حیات آباد فیز 7، پشاور میں منعقد ہوئی

January 18, 2025

بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کی ذاتی مداخلت ضروری ہے، ناصر منصور قریشی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی