انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں نے ملک میں آئین اورطلبہ یونیز کی بحالی کیلئے ملک گیر طلبہ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے

اسلام آباد(آئی ایم ایم)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں نے ملک میں آئین اورطلبہ یونیز کی بحالی کیلئے ملک گیر طلبہ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی ایس ایف کے مرکزی صدرارسلان حفیظ اور سینئر نائب صدر امجد علی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جبر اور فسطائیت کا نظام چل رہا ہے،ایک طرف غریب آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کےبے تحاشا بلزنے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے،حکمران طبقہ کی طرف سے مفاد عامہ کے بجائے اپنے اقتدار کو طوالت دینے کیلئے قانون سازی کی جاتی ہے.

موجودہ حالات کی وجہ سے ملک کے ستر فیصد نوجوان ملک چھوڑنا چاہتے ہیں،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کیلئے صحت ،تعلیم، اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرے،ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی ہونا چاہیئے،وقت آن پہنچا ہے عوام اپنے حقوق کے حصول اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے باہر نکلیں، ہم حکمرانوں کی راستے کی رکاوٹ بنیں گے،اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنے حقوق لینے کیلئے طلبہ نے ملک گیر پر امن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے یہ ملک بھر کی طلبہ تنظیموں کی مشترکہ تحریک ہوگی،ہمارے مطالبات میں ملک میں آئین و قانون کی بالا دستی، انصاف کی فراہمی، تمام سیاسی اسیران کی فی الفور رہائی،کالج اور یونیورسٹیزکی فیسزمیںتیس فیصد کمی کی جائے،تمام جبری ٍگمشدہ افراد کو رہا کیا جائے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک آئین کی مکمل بحالی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،ڈنڈے اور طاقت کے زور پر زیادہ دیر حکمرانی نہیں کی جا سکتی،اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کر کے سزا دی جائے مگر جو بے گناہ ہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں،اس وقت طلباءچارجڈ ہیں،بہت جلد اسلام آباد میںایک بہت بڑی ریلی نکالیں گے،یہ ملک بھر کی تمام طلبہ تنظیموں کی مشترکہ تحریک ہوگی،ہم اپنی اس تحریک کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے،اگر ہماری طلبہ قیادت کو گرفتار کیا گیا تو باقی طلبہ اس پر امن تحریک کو جاری رکھیں گے،اس موقع پرجنرل سیکرٹری اسلام آبا محمد صہیب الیاس، ملک نجم خان رہنماءآئی ایس ایف، چوہدری عمیر شوکت صدر شمالی پنجاب بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ