گوجرانوالہ ( آئی ایم ایم)ضلعی امن کمیٹی کے زیر اہتمام گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ہال میں منعقدہ شہدائے پولیس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر رضا تنویر نے کہا کہ امن و استحکام اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہد ا پو لیس ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں۔انکی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔تقریب کی صدارت علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی نے کی۔
جبکہ حاجی محمد یوسف کھوکھر،پروفیسر محمد سعید کلیروی،مولانا محمد اکبر نقشبندی،علامہ محمد نصر اللہ راشد،حافظ گلزار احمد آزاد،صاحبزادہ نعمان صدیقی،علامہ شہباز رسول،حاجی عبد الرف مغل مولانا عارف اثری،سید منیر حیدر نقوی،مولاناعثمان غنی بٹ،چوھدری عدیل عارف،ریاست علی وڑائچ،وقاص چیمہ،مولانا زبیر کھٹانہ،مولاناعبد الرزاق اظہر،ضیا المرتضی چشتی،سید علی عباس،پادری ھارون،عتیق الرحمان خلیق،عطا الرحمن صافی،ڈاکٹر عبد الرشید گولڑوی سمیت وکلا،تاجر،صحافی اور شہدا کی فیملیز نے بھی شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارے محسن ہیں انکی قربانیوں کی وجہ سے پولیس کے سر فخر سے بلند ہیں۔ملک و قوم شہدا پولیس کے خون کا قرض کبھی نہیں اتار سکتے۔تقریب کے اختتام پر شہدائے پولیس کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور حاجی محمد یوسف کھوکھر کی طرف سے شہدا کی فیملیز کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔