اسلام آباد(آئی ایم ایم) امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح البدیر نے فیصل مسجد میں خطبہ دیا اور نماز جمعہ کی امامت کی۔ نماز جمعہ میں جڑواں شہروں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسلم ممالک کے سفراء ، قومی وزراء اور جملہ شعبہ ہائے زندگی سے نامور شخصیات نے بھی امام مسجد نبوی کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔
شیخ صلاح البدیر نے خطبہ جمعہ میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ، خیر کو عام کرنے کی روش ، تفرقہ بازی سے اجتناب اور امت کے اتحاد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کےمصائب کے خاتمے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی بھی دعا کی۔