صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اقلیتوں کے دن ، 11 اگست 2024 ء ، کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)پاکستان ہر سال ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کے اعتراف میں 11 اگست کو اقلیتوں کا دن مناتا ہے۔ اس دن ، ہم قائداعظم محمد علی جناح کے اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے 11 اگست 1947 کے وعدے پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کو آئینِ پاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔ ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے اور اس کی وکالت کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

اس سلسلے میں، ہم نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5% کوٹہ مختص کیا ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نشستیں بھی مختص کی ہیں تاکہ ملکی سیاسی اور قومی ترقی کے عمل میں موثر کردار ادا کرنے کیلئے اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مزید برآں، غریب اور مستحق افراد کو مالی امداد، شادی کیلئےگرانٹس، اقلیتی برادریوں کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور ان کی عبادت گاہوں کی مرمت/ دیکھ بھال کیلئے فنڈز کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اپنی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ہر پاکستانی کو مذہب، ذات، رنگ یا نسل کی تفریق کے بغیر اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا حق ہے ۔ میں معاشرے کے تمام طبقات بشمول مذہبی اسکالرز، اقلیتی نمائندوں اور میڈیا پر زور دیتا ہوں کہ وہ لوگوں کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دیں اور پاکستان کو ایک مضبوط ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے کام کریں۔

میں تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا اور انھیں زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مساوی مواقع فراہم کرے گا۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ میں انہیں ان کے خاص دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اقلیتوں کے مستقبل کے لیے میری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں ۔

تازہ ترین

October 20, 2024

نبی کریم ۖکی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہی ملک کے تمام مسائل کے حل کی کنجی ہے،پیر مبشر محمود

October 20, 2024

سانحہ کارساز شہدا کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، طارق محمود مغل

October 20, 2024

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،کرنل (ر)ساجد حسین وڑائچ

October 20, 2024

تنظیمات اہل سنت پاکستان نے چیئرمین واسا اور ایگزیکٹو ممبر G D A بننے پر مبارک باد پیش کی

October 20, 2024

ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،ریس کورس پولیس

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ