گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) پیپلز پارٹی کو گوجرانوالہ میں مضبوط اور پاپولر سیاسی جماعت بنا ئینگے آنے والا وقت پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ہے عوام خوشحال پاکستان اور بہتر مستقبل کے لیے پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے نا ئب صدر افضال انقلابی اور پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سینئر راہنما محمد رضوان کی طرف سے گوجرانوالہ جم خانہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جیالے تیار رہیں اگلے ماہ صدر آ صف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو دورہ گوجرانوالہ کی دعوت دی جائے گی ۔اس موقع پر سابق ٹکٹ ہولڈر ایم این اےNA78 طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہمارے پارٹی قائدین نے عوام کے لیئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں.
ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہی ہے ، پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے ہمارے قائدین نے ملک میں جمہوریت کے نظام اور ملکی ترقی کے لیئے جانیں دی دیں لیکن کسی بھی غیر آئینی عمل کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی کسی آمر کے سامنے کبھی گھٹنے ٹیکے ہیں، ، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نئے وزیراعظم بنیں گے۔طارق محمود مغل نے کہا کہ ملک اور قوم کو درپیش بحرانوں سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے ۔پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔پیپلز پارٹی کی معاشی پالیسیاں ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔
ظہرانے کی تقریب میں ٹکٹ ہولڈر ایم این اےNA78 طارق محمود مغل، چوھدری محمد مالک ورک، ٹکٹ ھولڈر قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوھدری، خواجہ انوار احمد شیخ ،رانا عامر، افتخار علی اصغر ورک ٹکٹ ھولڈرز صوبائی اسمبلی با ئو محمد ایوب مہر، ڈاکٹر ریاضت جٹ، پیپلز لائرز فو رم ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران احد محمود رامے ایڈووکیٹ ،شاھد اسلام ایڈووکیٹ ،شاھد اقبال ڈھلوں ایڈووکیٹ ،اسحاق مھر، شریز مھر، افضال انقلابی، محمد رضوان سمیت پارٹی عھدیداران اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی