کراچی (آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وادیِ تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ارضِ وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک کو میں اپنی پارٹی اور پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم لیفٹیننٹ عزیز محمود ملک شہید جیسے بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائیگان جانے نہیں دے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی فورسز کے افسران و جوان دہشت گردوں کے مزموم مقاصد کے سامنے ہمالیہ بن کر کھڑے ہیں۔