وزیر دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ اور نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد(آئی ایم ایم) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیچیدہ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیر دفاع کو میری ٹائم چیلنجز، ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی منصوبہ بندی اور آپریشنل استعداد پر بریفنگ دی۔ وزیر دفاع کو پاک بحریہ میں جاری مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں؛ ملک کے ناقابل تسخیر سمندری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ میں جدید ترین پلیٹ فارمز اور آلات کی حالیہ شمولیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر دفاع نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان بحریہ میں شامل ہونے والے جدید جنگی بحری جہازوں اور جاری دیگر منصوبوں میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان بحریہ کو کم وسائل کے باوجود جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت میں عبور حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی وزارت موجودہ اقتصادی مشکلات کے باوجود پاک بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

تازہ ترین

September 9, 2024

بلوچستان کا وفد مولانا غفور حیدری کی قیادت میں دورہ چین پر روانہ

September 9, 2024

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹینش لینے سے انکار

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی اہم کاروائی،

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی

September 9, 2024

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم کی کاروائی موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

June 15, 2024

تحریر: سیدہ ہماء مرتضیٰ