بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پرچم کشائی تقریب و استحکام پاکستان سیمی نار

اسلام آباد (آئی ایم ایم) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام منگل کے روز فیصل مسجد کیمپس میں جش آزادی تقریبات کے سلسلے میں تقریب پرچم کشائی و استحکام پاکستان سیمی نار کا اہتمام کیا گیا جہاں وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی احسن اقبال ، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان ، ریکٹر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ ملک ، جامعہ کے نائب صدور اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی سمیت اساتذہ و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

احسن اقبال نے سیمی نار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،قائد اعظم نے مظلوموں کو ان کا حق دلوایا۔ انہوں نے کہا کہ14اگست کو پاکستان کا قیام ایک نظریے کی جیت تھی,قائد اور اقبال کا نظریہ آزادی کے سفر میں مشعل راہ بنا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد کا خواب تھا کہ یہ ملک ایک کامیاب ریاست بن کر ابھرے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سوچا جا رہا تھا یہ ملک بس چند سال ہے لیکن آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ نا امیدی پھیلانے والے ناکام ہوں گے کیونکہ پاکستانی ذہین اور جفاکش قوم ہیں۔ ملکی ترقی پر گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر ایک سائنس ہے ۔ امن، سیاسی استحکام ، پالیسیوں کا تسلسل اور اصلاحات کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وژن 2010 اور 2025 کی ترقی کے سفر کو بدقسمتی سے ختم کردیا گیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے,فساد اور انتشار ملکی ترقی میں روڑوں کے مترادف ہیں۔قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے احسن اقبال نے کہا کہ ہر پاکستانی کے لیے رول ماڈل ہے ارشد ندیم محنت اور عزم مصمم کی عظیم مثال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں نے ہمیشہ اپنا لوہا منوایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے رانا مشہود احمد نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلاف نے اقلیتوں کے حقوق اور اسلامی تعلیمات کا گہوارا بنانے کے لیے یہ ملک بنایا۔ اولمپکس گولڈ میڈل کاتذکرہ کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ قوم کے ہر نوجوان میں ارشد ندیم بننے کی صلاحیت موجود ہے, ارشد ندیم نے ثابت کیا کہ عزم ہو تو وسائل کی حیثیت ثانوی رہ جاتی ہے، حکومت با صلاحیت نوجوانوں کو بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے،پی ایم یوتھ پروگرام نوجوانوں کا اپنا پروگرام ہے۔ چئیر مین یوتھ پروگرام نے کہا کہ پی ایم یوتھ پروگرام نوجوانوں کا اپنا پروگرام ہے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ پاکستان اقبال اور قائد کے خواب کی تعبیر کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور موجودہ حکومت پاکستان کی بنیادی اساس کی محافظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوموں کی ترقی میں خلوص اور لگن کا کردار کلیدی ہے۔

اپنے صدراتی خطاب میں ڈاکٹر ثمینہ ملک نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت ان سے پوچھیں جن کے پاس یہ نعمت نہیں، یوم آزادی جان و مال کی قربانیاں دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے ۔ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کہا کہ اتحاد ہی اس ملک کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ جامعہ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ملکی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے، جامعہ کے ادارہ تحقیقات اسلامی جیسے ادارے اور اساتذہ نوجوانوں کی بہترین کردار سازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی، تعلیمی اداروں کو مالی بحران سے نکالنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں نوجوانوں پر مرکوز ہیں۔

پرچم کشائی تقریب اور سیمی نار کے مقاصد پر گفتگو کرتے ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ یوم ازادی تقریبات پر ہر پاکستانی پر مسرت و پرجوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تاریخ و تقافت پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

قبل ازیں پروفیسر احسن اقبال اور رانا مشہود احمد نے تقریب پرچم کشائی کے بعد شجرکاری مہم کے سلسلے میں فیصل مسجد کیمپس میں پودا بھی لگایا۔تقریب کے آخر میں رانا مشہود احمد نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تاریخ و تقافت پر مبنی نمائش کا افتتاح کیا اور ڈاکٹر حمید اللہ لائبریری کا دورہ بھی کیا۔

دریں اثناء ، جامعہ کے نیو کیمپس میں جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا، اس سرگرمی میں ریکٹر جامعہ ڈاکٹر ثمینہ ملک اور قائمقام صدر جامعہ ڈاکٹر محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مشیران طلبا و طالبات، انچارج خواتین کیمپس، پروسسٹس اور سینیئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جامعہ میں جاری شجرکاری مہم کی مناسبت سے ریکٹر جامعہ اور صدر جامعہ نے پودے لگاے جبکہ نائب صدر جامعہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ