گوجرانوالہ( آئی ایم ایم) عالمی چادر اوڑھ تحریک کے امیر جا نشین چورہ شریف حافظ القاری پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی 17اگست بروز ہفتہ بعد از نماز عشاء ء سیلیبریشن مارکی بالمقابل عثمانیہ ہوٹل جی ٹی روڈ میں صوفی مبارک علی مجددی کے عرس مبارک و چادر اوڑھ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔اس موقع پر پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی مجددی اور سید عبید اللہ احرار شاہ گیلانی مجددی بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ عرس مبارک و چادر اوڑھ کانفرنس میں ممتاز علماء مشائخ کے علاوہ ہزاروں مریدین بھی شریک ہونگے خواتین کے لئے پردے کا علیحدہ انتظام ہوگا ۔ عرس مبارک و چادر اوڑھ کانفرنس کی تیاریاں اور حافظ القاری پیر سید احمد مصطفین حیدر شاہ گیلانی مجددی کی گوجرانوالہ آمد پران کا شاندار استقبال کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔اس بات کا اعلان بزم الکبیر مبارک کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں خلیفہ مجاز دربار چورہ شریف صاحبزادہ صوفی رضوان مبارک علی مجددی نے کیا ۔
اجلاس میں حاجی محمد اکرم گورائیہ مجددی, شیخ حاجی محمدعاصم مجددی چوراہی،محمد عرفان مجددی چوراہی،بہائوالدین مجددی،حامد مجددی، محمد عامر شہزاد مجددی ،بابا الیاس مجددی،حافظ شہباز مجددی،محمد ابرار مجددی،قاسم مجددی،محمد سلیم مجددی،محمد مقصود مجددی،محمد شاہد مجددی،علی حمزہ مجددی ،محمد شیراز مجددی، ،محمد عثمان مجددی،محمد وسیم گھمن سمیت کثیر تعداد میں اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر اعلیٰ حضرت پیر سید محمد کبیر علی شاہ گیلانی مجددی تاجدار چورہ شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔