گوجرانوالہ(آئی ایم ایم) تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ کے زیر اہتمام مغل کمپلکس جی ٹی روڈ پر پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرچم کشائی کی گئی ۔ جس کے مہمان خصوصی سرپرست اعلیٰ محمد عمر مغل تھے۔ محمد عمر مغل کے علاوہ قائد برادی محمد ارشد مغل،چیئرمین شبیر حسین مغل، صدر محمد لقمان کھوکھر،جنرل سیکرٹری قدیر احمد مغل، سابق صدرڈسڑکٹ بار مرزا نور محمد ،حاجی دائود احمدمغل،طارق محمود مغل محمد ظہیر مغل و دیگر نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد عمر مغل نے کہا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔زندہ قومیں اپنے یوم آزادی کو بڑے وقار اور جوش و ولولہ سے مناتی ہیں ۔یوم آزادی پر پاکستان کی بقا ،سلامتی اور خوشحالی تجدید عہد اور ملک دشمنوں سے جنگ کے عزم کا دن ہے۔
یوم آزادی پر شہدائے پاکستان کو خراچ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔14اگست تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ ارض وطن خداوند کریم کی بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے نعمت ہے کسی ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو اس ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال اور شہدائے پاکستان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک و ملت کی ترقی و خوش حالی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم بحیثیت آزاد شہری اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک کی ترقی کے لے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔
قائد برادی محمد ارشد مغل،چیئرمین شبیر حسین مغل، صدر محمد لقمان کھوکھر،جنرل سیکرٹری قدیر احمد مغل، نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری امت کی ترقی و خوشحالی اور استحکام،اخوت اور بھائی چارے کے فروغ میں ہے۔اگر مسلمان لسانی تعصب اور مفاد پرستی سے نکل کر بھائی بھائی بن جائیں تو آج بھی امتِ مسلمہ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتی ہے۔ جس طرح پوری امت کی ترقی و خوشحالی کا راز اخوت میں پنہاں ہے اسی طرح ایک معاشرے حتی کہ ایک گھرانے کے استحکام کے لئے بھی اخوت اور بھائی چارہ کی ضرورت ہے، اسلامی بھائی چارے کی بنیاد مساوات اور باہمی محبت پر ہے۔
اچھے اخلاق اور حقوق و فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ایک مثالی اسلامی معاشرہ وجود میں آئے گا۔ اسلامی دنیا کے بے تحاشا مسائل حل ہوں گے۔اگر کسی کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں اور ہر ایک دوسرے کے ساتھ ایثار و قربانی سے پیش آئے تو امتِ مسلمہ پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن جائے گی۔ تقریب میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور پاکستان کی ترقی کے لیے دعائیںبھی کی گئیں ۔