اسلام آباد(آئی ایم ایم) تاجر تنظیموں نے 28 اگست بروز بدھ کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ، کاشف چوہدری، شرجیل میر، شاہد غفور پراچہ و دیگر کا کہنا تھا کہحکومت کی تاجر دوست اسکیم کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں، اب ایف بی آر کی ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیس کی بدمعاشی نہیں چلے گی،تاجروں اور عوام سے لئے جانیوالےٹیکس پر اشرافیہ کی عیاشیاں اور مفت پیٹرول، مفت بجلی کو ختم کرنا ہوگا،عوام اور تاجر 77 برس سے قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں اب حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی.
بجلی اور گیس کی قیمتیں اور مہنگائی کو کم کرنے کیلئے سلیب سسٹم کا خاتمہ کرنااور تمام فالتوٹیکسزکو ختم کرنا ہوگا، ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے اسکو نیب نہیں بننے دینگے،اسکو دیئے جانیوالے لامحدور اختیارات کو ختم کیا جائے،معیشت کو چلانے کیلئے پرانی شرح سود کو بحال کرنا ہوگا،اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دے دیا گیا ہے،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے،حکومت سے معیشت نہیں چل رہی تو اسٹیٹ بینک کا کنٹرول تاجروں کے حوالے کر دےہم اس ملک کی معیشت کو بہتر کر کے دکھائیں گے، اب ملک کو مزید ان چوروں اور ڈاکؤں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا،کسی بھی تاجر کی تذلیل یا انکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آج تاجر برادی عام آدمی کی آواز بن گئی ہےاور انکی نظریں سیاسی جماعتوں کی بجائے تاجروں پر مرکوز ہیں.
حکمرانوں نے ٹیکسز کا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کے بجائے اسے اپنی عیاشیوں کا ذریعہ بنا لیا ہے، پچھلے دنوں قومی اسمبلی سے کچھ بلز پاس کرائے گئے ہیںجو عوام کی فلاح کے بجائے ممبران کو سہولیات فراہمکرنے کے حوالے سے ہیں جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے،تاجروں پرجرمانے کی رقوم انکے بینک اکاؤنٹس سے منہا کرنے کی صورت میں پورے ملک کے تاجر اپنی رقوم بینکوں سے نکلوا لینگے،امورٹڈ وزیر خزانہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے،یہ ملک کو تباہ کرنے آیا ہے،تاجر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے 28 اگست بروز بدھ کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے اور اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو اسے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔