صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مون سون شجرکاری مہم کیلئے پیغام

اسلام آباد(آئی ایم ایم)مون سون شجرکاری مہم 2024 ء کے آغاز پر ماحولیاتی تحفظ کی جانب پاکستانیوں کی غیر متزلزل لگن پر تہہ ِدل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ مہم صرف ایک موسمی اقدام نہیں بلکہ اپنے پیارے ملک کے قدرتی حسن اور وسائل کے تحفظ اور فروغ کے قومی فریضے کا ایک اہم پہلو ہے۔

درخت زندگی کی اساس ہیں؛ تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں؛ آب و ہوا بہتر بناتے ہیں اور ایک متنوع ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دیتے ہیں۔ بڑھتے ماحولیاتی مسائل کے پیش ِنظر، شجرکاری کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے بھی درخت لگانے کی ترغیب دی اور آپؐ کا فرمان ہے کہ اگر قیامت قائم ہو جائے اور تم میں سے كسی شخص كے ہاتھ میں کھجور کا پودا ہو اور اسے قیامت قائم ہونے سے پہلے پودا گاڑنے كی مہلت مل جائے تو وہ اس پودے كو گاڑ دے۔

اس وقت، پاکستان کے کل رقبہ کا صرف 5% حصہ جنگلات سے ڈھکا ہے۔ لکڑی کی بڑھتی مانگ اور دیگر زمینی استعمالات کے باعث جنگلات پر شدید دباؤ ہے۔ مون سون شجرکاری مہم ہمارے ماحول پر دیرپا اثر ڈالنے اور نوجوان نسل کیلئے ایک سرسبزاور صحت مند مستقبل محفوظ بنانے کا موقع ہے۔

جنگلات کا فروغ پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں اولین ترجیح ہے۔ ‘اپ اسکیلڈ گرین پاکستان پروگرام’ کے تحت بڑے پیمانے پر پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا ۔ مزید برآں، ڈیلٹا بلیو کاربن اقدام کے تحت، پاکستان نے 1990 ءسے مینگرووز کے رقبے میں 300 فیصد اضافہ کرکے مینگرووز بحالی میں کامیابی حاصل کی ۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے سندھ میں 20 لاکھ سے زائد مینگرووز لگائے گئے ، جس سے عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے 27 ملین ڈالر بھی کمائے گئے ۔ ‘دی لیونگ انڈس پروگرام’ کا مقصد جنگلات کی کٹائی روکنا ہے اور اسے اقوام ِمتحدہ دہائی کی بحالی کا فلیگ شپ ایوارڈ ملا ہے۔

میں یہ واضح کرنا چاہوں گا کہ حکومت کمیونٹی کے تعاون کے بغیر جنگلی وسائل کا فروغ اور تحفظ نہیں کر سکتی۔ اس کیلئے معاشرے کے مختلف طبقات کی شمولیت ناگزیر ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس نیک کام میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے۔ یہ امر بھی ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں جنگلات کے کردار کی اہمیت سے آگاہ ہو۔ ہم اس اہم مشن کو آگے بڑھانے کے لیے استعداد ِ کار بڑھانے، تعلیم اور جدت کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

میں تمام پاکستانیوں بالخصوص نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مون سون شجرکاری مہم 2024ء میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملک میں جنگلات کے فروغ کا قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔ آئیے ، ہم اس مہم کو پائیداری کیلئے ہمارے عزم اور اس سر زمین کیلئے ہماری محبت کی علامت بنائیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر ایک سرسبز و شاداب پاکستان کا مقصد حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین

November 27, 2024

تنظیم مغلیہ پاکستان کے قائد کی سندس فا ئونڈیشن آمد، بچوں میں تحائف تقسیم کئے

November 26, 2024

ملک کے سیاسی حالات، احتجاج اور راستوں کی بندش پر کاروباری برادری پھٹ پڑی

November 25, 2024

سینیٹر دنیش کمار کا کموڈیا میں قائم بین الاقوامی پارلیمان کے ایک اہم سیشن سے خطاب

November 25, 2024

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے

November 25, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر قریشی کا اقتصادی بحالی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر زور

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ